حیدرآباد۔16ستمبر(اعتماد نیوز)آج تلنگانہ کے صدر پردیش کانگریس پی لکشمیا
نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے میدک حلقہ پارلیمنٹ سے کانگریس کی شکست کی
ذمہداری کو قبول کر لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکست کے باوجود کانگریس
عوام
مخالف حکومت کے فیصلوں کے خلاف اپنے جد و جہد کو جاری رکھیگی۔ انہوں
نے ٹی آر ایس کی کامیابی کے لئے اقتدار کے اہم سبب ہونے کا دعوی کیا اور
کہا کہ ٹی آر ایس اپنے اقتدار اور سیاسی طاقت کی وجہ سے ہی کامیابی حاصل
کرنے میں کامیا ب ہوئی۔